ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 20مارچ سے ضلع میں ووٹنگ بیداری مہم کا آغاز

20مارچ سے ضلع میں ووٹنگ بیداری مہم کا آغاز

Sun, 18 Mar 2018 11:48:41    S.O. News Service

کاروار 18؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، ضلع معذورین و بزرگ شہریوں کوبااختیار بنانے کے لئے مخصوص محکمے کے اشتراک سے 20مارچ سے ضلع کے ہر تعلقہ میں رائے دہندگی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے مہم چلائی جائے گی۔

اس مہم میں تعلقہ سطح کے تمام افسران اورمعذورین سے متعلقہ اداروں کے نمائندے حصہ لیں گے۔اس مہم کے اختتام پر نکڑ ناٹک(اسٹریٹ پلے)، ڈرائنگ، رنگولی کے مقابلے اورنظم سرائی کے مقابلے وغیرہ منعقد ہونگے۔ان مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہشمند مارچ 19تک ضلع معذورین و بزرگ شہریوں کوبااختیار بنانے کے لئے مخصوص محکمے کے پاس اپنے نام درج کرواسکتے ہیں۔


Share: